نواز شریف کی جارحانہ تقریر، نظریات بیچنے پر شہباز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی کامران خان نے اے پی سی میں کی گئی سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریرپر شہباز شریف سے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپوزیشن کی اے پی سی سے تقریر کو نیوز چینلز پر نشر کرنے کی اجازت دی۔گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور کر رہی ہے اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا تھا کہ اگر ایک مجرم کی تقریر نشر ہوئی تو پیمرا قانون

کے مطابق کارروائی کرے گا۔تاہم ہوزیراعظم عمران خان نے معاونین اور مشیروں کی جانب سے نواز شریف کی تقریر کو روکنے کے حوالے سے پیمرا کو خط لکھنے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف جھوٹ بولیں گے، ان کو جھوٹ بولنے دیں، اس لیے عوام کو خود فیصلہ کرنے دیا جائے اور نواز شریف کی تقریر نیوز چینلز کو نشر کرنے دی جائےجس کے بعد نواز شریف کی تقریر ا براہ راست ٹیلی کاسٹ کی گئی۔نواز شریف کی تقریر میں سب سے اہم نقطہ ان کا ایک جملہ ’جدوجہد عمران خان کے نہیں ان کو لانے والوں کیخلاف ہے ‘ تھا جس پر کل سے بحث جاری ہے۔اسی حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ زندگی بھر کا صحافتی تجربہ کہتا ہے اے پی سی میں کی جانے والی تقاریر بشمول نواز شریف کی تقریر کی ویلیو کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں جن پروہ لکھی گئی کاش آج وہ شہباز شریف ان تقاریر پر عوام سے معافی مانگتے جہاں انہوں نے عوام کو ورغلایا کھلا جھوٹ بولا یا اپنے نظریات بیچ ڈالے۔کامران خان نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں نواز شریف اور شہباز شریف کے ماضی میں آصف زرداری کے خلاف دئیے گئے بیانات شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button