عمران خان اپنے سیاسی فائدے کیلئے ملک میں کشیدگی کی فضا بنا رہے ہیں،ایوب کھوسہ

لاہور(نیوز ڈیسک)سینئراداکار ایوب کھوسہ نے کہا کہ شہباز شریف کا تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں وزیر اعظم بننا جمہوری عمل ہے ،پنجاب میں جب تحریک انصاف جہاز جہاز بھر کر لا رہی تھی اور حکومت بنائی تب تک تو یہ عمل ٹھیک تھا لیکن آج لوگ پی ٹی آئی کی ناکامی کی وجہ سے اسے خود چھوڑ رہے ہیں تو اس کا الزام بھی دوسروںکو دیاجارہا ہے ،آئینی عہدوں پر براجمان صدر مملکت اور گورنر کی جانب سے وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ یا کابینہ سے حلف نہ لینا خلاف آئین اقدام ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو بچانے کیلئے جس طرح آئین کی دھجیاں بکھیری گئی ہیں ماضی میں کسی ڈکٹیٹر کے دور میں

بھی ایسی مثال موجودنہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں جس طرح کی سیاسی کشیدگی کی فضا پیدا کر دی ہے یہ ہرگز ہمارے ملک کیلئے سود مند نہیں ہے ۔عمران خان سیاسی جماعتوںکے کارکنوں اور عوام کو آپس میں لڑا کر اپنا سیاسی فائدہ حاصل کرناچاہتے ہیں لیکن وہ یاد رکھیں اس میں کسی کو فائدہ ہو یا نہ ہو لیکن پاکستان کوناقابل تلافی نقصان پہنچے گا جس کے ہم متحمل نہیں ہو سکتے۔عمران خان جو کارڈ کھیل رہے ہیں اس کے بل بوتے پر اب وہ دوبارہ حکومت میںنہیں آ سکتے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ مہنگائی بیروزگاری کو ختم کرنے میںناکامی کے بعد ایک منصوبے کے تحت یہ بیانیہ اپنایا گیا ہے جسے عوام مسترد کر چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button