نواز شریف کا برطانوی کمیشن سے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار

لندن (نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی ہائی کمیشن سے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کردیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کےناقابل ضمانت دائمی وارنٹ جاری کئے تھے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی ہائی کمیشن سے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کردیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی ہائی کمیشن نےبذریعہ ای میل نوٹس کی کاپیاں نوازشریف کو بھجوا دیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کےناقابل ضمانت دائمی وارنٹ جاری کئے تھے اور کاپی وزارت خارجہ کو بھجوادی تھی ، وارنٹ میں دفتر خارجہ کو برطانیہ میں ہائی کمیشن

کے ذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا گیا تھا۔نوٹس میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی 22 ستمبر اور دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنائی جائے جبکہ ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس اپیلوں پر سماعت کیلئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پندرہ ستمبر کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا اور ریفرنس میں ضمانت کا حکم ختم کردیا تھا۔خیال رہے اسلام آبادہائی کورٹ کا 2رکنی بینچ کل نواز شریف کی درخواستوں پر سماعت کرے گا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل برطانوی ہائی کمیشن کی دستاویزعدالت میں پیش کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button