امریکی مراسلے سے متعلق آن لائن ریکارڈ ڈیلیٹ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ سرٹیفائیڈ چوروں کی واپسی کے پہلے تین دنوں میں کھاد کی فی بوری قیمت میں پانچ سو روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ امریکی مراسلے سے متعلق آن لائن ریکارڈ ڈیلیٹ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا فی کلو چینی کی قیمت میں گیارہ روپے اضافہ، فی کلوچھ روپے گھی مہنگا،سگریٹ فی ڈبی 10 روپے مہنگی کی گئی۔احساس راشن کی دوکانداروں کو پیمنٹ بند، پٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں جاری ہیں ۔ انہو ں نے کہا عمران خان کی جانب سے بجلی پر دی گیی سبسڈی ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے مصنوعی لوڈشیڈنگ شروع، IPPs کو نوازنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نیب کے ریکارڈ روم سے

شریف خاندان کے ریفرینس کا ریکارڈ چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔امریکی مراسلے سے متعلق آن لائن ریکارڈ ڈیلیٹ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا رنگ روڈ کرپشن کے مرکزی کردار ڈاکٹر توقیر کو پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے ،غریبوں کے لیے شروع کیا گیا "کوئی بھوکا نہ سوئی” پروگرام بند، وزیراعظم ہائوس میں صحافیوں کی ضیافتیں بحال ہو گئی ہیں ۔ غریبوں کے لئے لنگر خانے بند مگر ان بھکاریوں کے تین تین گھروں کے کچن اور اسیکورٹی بحال۔ جو بندہ چار دنوں میں اپنی کابینہ نہیں بنا سکا وہ ملک کیسے چلائے گا انہوں نے کہا جمعدار کی نوکری کے لئے بھی کیریکٹر سرٹیفیکیٹ جمع کروانا پڑتا لیکن میرے پاکستان کے لیے نام نہادمنی لانڈرنگ ملزم وزیر اعظم منتخب کیا گیا ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button