نواز شریف کی تقریر، حکومت بھی متحرک ہو گئی،وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اے پی سے خطاب کیا ۔ اے پی سی پر نواز شریف کا خطاب دیکھنے اور سننے کیلئے بڑی سکرین کا اہتمام کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جدوجہد عمران خان کے خلاف نہیں ان کو اقتدار میں لانے والوں کے خلاف ہے ۔نواز شریف کی تقریر سے سیاسی میدان میں ایک ہلچل مچ گئی ہے۔ تاہم اب اے پی سی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر کے بعد حکومت بھی متحرک ہو گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ

کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔وفاقی کابینہ آل پارٹیز کانفرنس کے حکومت مخالف فیصلوں کا جائزہ لے گی۔نواز شریف کی سیاسی سرگرمیوں اور اے پی سی میں ویڈیو لنک خطاب کا قانونی اعتبار سے جائزہ لیا جائے گا۔کابینہ اے پی سی کی حکومت مخالف تقریر سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرے گی۔وفاقی کابینہ سیاسی رہنماؤں کے نیب کیسز اور ان میں پیش رفت پر بھی غور کرے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز حزب اختلاف نے اپنی آل پارٹیز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔اے پی سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر اور نومبر میں صوبائی دارالحکومتوں سمیت بڑے شہروں میں جلسے کیے جائیں گے۔ دسمبر میں ملک گیر ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے لیے متحدہ حزب اختلاف پارلیمان کے اندر اور باہر تمام سیاسی اور آئینی آپشنز استعمال کرے گی۔ ان میں عدم اعتماد کی تحاریک اور اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں کا آپشن بھی شامل ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button