صحت کارڈ پرعلاج روکے جانے کے بعد عمران خان کا ایک اور منصوبہ بند

لاہور (نیوز ڈیسک)ہسپتالوں کی طرف سے صحت کارڈ پر علاج سے انکار کے بعد سابق وزیراعظم کا ایک اور پروگرام ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ بھی بند کردیا گیا ۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے شروع کیے گئے پروگرام ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ کو بند کردیا گیا ہے ، ایک سال قبل اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شروع کیے گئے اس پروگرام کے تحت لاہور میں چار موبائل کچنز وینز کو فعال کیا گیا اور اب تک 60 کروڑ کا کھانا تقسیم کرنے کا بتایا گیا ہے ، اس پروگرام کی وجہ سے پسماندہ آبادیوں میں بے سہارا ، مستحقیقن اور مزدوروں میں مفت کھانا تقسیم کیا جاتا تھا۔

قبل ازیں ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت پر مستحق مریضوں کا علاج غیر اعلانیہ طور پر روک دیا گیا ، پہلے سے طے شدہ آپریشنز پر سرکاری و پرائیوٹ ہسپتالوں نے تاریخ پر تاریخ دینا شروع کردی ، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے اخراجات کی واپسی پر ہسپتالوں کی انتظامیہ کو تشویش لاحق ہے جب کہ راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال کے 25 سے زائد سرکاری و پرائیوٹ ہسپتالوں میں موجود سیکڑوں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔سرکاری ہسپتال میں صحت سہولت کارڈ سروسز سے منسلک آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یکم اپریل سے ہسپتالوں نے غیر اعلانیہ طور پر انصاف صحت کارڈ پر مزید ایڈمیشنز اور آپریشنز کرنے روک دئیے ہیں جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، انصاف ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے والے ہسپتالوں کی انتظامیہ کو خدشات ہیں کہ نئی آنے والی حکومت سے پیسے کیسے وصول کیے جائیں گے۔آفیسر نے کہا کہ ہسپتالوں کی انتظامیہ نے غیر اعلانیہ طور پر انصاف صحت کارڈ پر علاج کرنا بند کردیا ہے ، یکم اپریل سے پہلے ہسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کیا جارہا ہے، جب کہ اس کے بعد آنے والے مریضوں کو روز نئی تاریخ دے دی جاتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button