امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مرزاشاہد بیگ کی زیرنگرانی راشن کی تقسیم

کراچی(نمائندہ خصوصی)امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کے امانتدار دسترخوان کا آغاز 13 اگست 2020 میں کیا گیا ۔ کھانا اور راشن کی تقسیم کا عمل لاک داؤن کے دوران سے ہی جاری تھا۔ جب ملک میں بیروزگاری تھی اور کاروباری سرگرمیاں بندتھی جسکا براہ راست اثر نہ صرف ڈیلی ویجرز پہ پڑا بلکہ ایک بہت بڑی تعداد میں سفید پوش لوگ بھی اس سے متاثر ہوا۔ جب سے ملک میں کرونا کی صورتحال بہتر ہوئی تو معیشت کا پہیہ کچھ حد تک چلنا شرو ع ہی ہوا تھا کہ ایک اور آزمائش کا سامنا کراچی والوں کو بے تحاشہ بارشوں کی صورت میں کرنا پڑا۔ جسكی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ۔

لوگوں کے گھر سامان سب کچھ اس بارش کی نظر ہو گیا ۔ امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ نے اس وقت بھی بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کی ۔ کھانا، کپڑے ادویات رینجرز کی مدد سے کیا۔ ان علاقوں میں سرجانی ٹاؤن ،یوسف گوٹھ ،اورنگی ٹاؤن ، کورنگی، حب ، لانڈھی ، بنارس، نیا ناظم آباد  کے علاقے بہت زیادہ متاثر ہوئے ۔ لوگوں کو اسٹیڈیم ، ایکسپو سینٹراور ریلیف کیمپس میں رکھا گیا ۔ مگر صورتحال کچھ علاقوں میں ابھی تک ابتر ہے ، لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے ۔ حالانکہ کے بارشیں ختم ہو چکی ہیں مگر ڈھا ئی کروڑ کی آبادی والے شہر کا کوئی پرسان حال نہیں۔ امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کے روح رواں کریم للہ عدنی اور کو فائونڈر مرزا شاہد بیگ کی سربراهی میں ایک دفعہ پھر ان متاثرہ اور پسماندہ خاندانوں کے لئے راشن کی تقسیم کا آغاز کیا ہے۔ آج سے روزانہ کی بنیاد پر ڈیڑھ سو خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا آغاز کیا گیا ہے۔ جسكی نگرانی مرزا شاہد بیگ خود کر رہے ہیں ۔یہ راشن سفید پوش خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا جو حالیہ بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں ۔ ان علاقوں میں لنڈی کوتل چورنگی،بنارس اور گجر نالہ شامل ہیںیہ تمام راشن امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈونرز کی جانب سے دیئے گئے عطیات سے تقسیم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button