نئے سیٹ اپ میں وزیرخارجہ بننے کی خبریں ، بلاول بھٹو نے صورتحال واضح کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے نئی حکومت میں وزیر خارجہ بننے سے متعلق خبروں پر ردِعمل دیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں جمہوریت کو نقصان پہنچا، عدلیہ کا فیصلہ اداروں کو غیر متنازع بنانے کی شروعات ہیں۔پی ٹی آئی نے وزارت خارجہ اور قومی سلامتی کمیٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔ن لیگ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے سیاسی، نظریاتی اختلافات ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے، نئے سیٹ اپ میں میرے

وزیرخارجہ بننے پرفیصلہ پارٹی کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اب الیکٹرونک ووٹنگ مشین، آر ٹی ایس پلس ثابت ہو گی،اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے حق کا مجوزہ قانون سازی میں تحفظ کریں گے۔جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ یہ ن لیگ کی نہیں بلکہ متحدہ اپوزیشن کی حکومت بنے گی۔ شہباز شریف نے کہا عمران خان سے پوچھیں جب انہوں نے اچکن پہن کر حلف لیا تھا تو کیا ہوا تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کو یہ تکلیف نہیں کہ میں جا رہا ہوں ، انہیں یہ تکلیف ہے کہ شہباز شریف کیوں آ رہا ہے۔جبکہ وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقتدار سے چمٹا شخص خود دار نہیںا، صرف خود غرض ہے۔ اپنے کھوئے ہوئے اقتدار کے غم میں عمران نیازی پارلیمنٹ ،آئین اور عدالت پر حملے کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے تمام شواہد دیکھنے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی قرار دے کر کالعدم کیا۔ شہباز شریف نے کہا مہنگائی ،بےروزگاری ،بھوک ،افلاس اور نفرت پھیلانے والے عوام میں شوق سے جائیں۔ عمران نیازی کے جھوٹ کا جواب پارلیمنٹ میں ووٹنگ کی شکل میں دیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button