نیب انتقال کا آلہ کار بن چکا، بہت جلد کیا ہونیوالاہے، نواز شریف کا تہلکہ خیز اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ نیب انتقام کا آلہ کار بن چکا ہے، نیب کے کردار کا جائزہ لینا ضروری ہے، کیا بنی گالا کی زمین پر کوئی جے آئی ٹی بنے گی؟ ۔ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک ڈکٹیٹر کے بنائے ہوئے نیب جیسے ادارے کو برقرار رکھنا ہماری غلطی تھی ، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ ادارہ اس حد تک گر سکتا ہے ، یہ ادارہ نہیں بلکہ حکومتی انتقام کا آلہ کار بن چکا ہے ، ان کے کئی سینئر اہلکاروں کے گھنائونے کردار فاش ہوچکے ہیں ، اس دارے کا چیئرمین جاوید

اقبال اپنے عہدے اور اختیارات کا انتہائی نازیبا اور مذموم استعمال کرتا ہوا پکڑا جاتا ہے ، مگر نہ تو کوئی انکوائری ہوتی ہے ، نہ ایکشن لیا جاتا ہے اور نہ ہی شفافیت کے دعویدار عمران خان پر کوئی جوں رینگتی ہے ، اس کے باوجود یہ شخص دھٹائی سے اپنے عہدے پر براجمان اور انتقام کے ایجنڈے پر دھڑلے سے عمل کرتا ہے ، لیکن بہت جلد ان سب کا یوم حساب آئے گا ۔نواز شریف نے کہا کہ اپوزیشن میں سے جو نیب سے بچتا ہے اسے ایف آئی اے کے سپرد کردیا جاتا ہے، جو ایف آئی اے سے بچ جاتا ہے اسے نارکوٹکس کے حوالے کردیا جاتا ہے، لیکن کیا علیمہ خان کے اثاثون کی نیب چھان بین نہیں کرئے گا؟، عمران خان کے بنی گالا گھر کی فائل کب تک بند رہے گی؟ کیا نیب تحقیقات کیلئے گرفتار نہیں کرے گا؟، کیا کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوگا؟ نواز شریف نے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرسوں میری بلاول بھٹو سے بات ہوئی اور جس پیار، محبت سے انہوں نے مجھ سے بات کی، میں کبھی نہیں بھولوں گا۔انہوں نے اےپی سی میں اپنی بات کرنے کا موقع فراہم کرنے پر آصف زرداری،بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کا شکریہ ادا کیا۔نواز شریف نے کہا کہ وطن سے دور ہوتے ہوئے بھی اچھی طرح جانتا ہوں کہ کن مشکلات کا سامنا ہے،میں اس اے پی سی کو فیصلہ کن موڑ سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی،جمہوریت ریاست کے لیے تاریخ پر نظر ڈالنا ضروری ہے،بے باک فیصلےکرنے کی ضرورت ہے اب نہیں تو کب کریں گے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے مؤقف سے متفق ہوں،ہمیں رسمی،روایتی طریقوں سے ہٹ کر اے پی سی کو بامقصد بنانا ہوگا۔

انہوں نے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست اور خدمت میں میرا تجربہ کافی زیادہ ہے،جمہوریت کی روح عوام کی رائے ہوتی ہے،آئین کے مطابق جمہوری نظام کی بنیاد عوامی رائے پر ہے۔میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا میں ووٹ کی عزت پامال ہوتی ہے تو جمہوری عمل جعلی ہوجاتا ہے،عوام کی مقدس امانت میں خیانت کی جائے تو یہ دھوکے کے مترادف ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ آج فیصلہ کرنا ہوگا ہم ایک اور قومی مفاد کے لیے تقسیم سے انکار کرتے ہیں،قومی مفاد کے لیے تقسیم سے انکار کرتے ہیں تو یہ اے پی سی کامیاب ہوگئی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اے پی سی کو جامع لائحہ عمل تجویز کرنا چاہیے،کسی نئے میثاق کی تشکیل ضرورت ہو تو اس پر غور ہونا چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button