لیگی ایم پی اے چوہدری اقبال گجر کا فرح خان کو بہو تسلیم کرنے سے انکار

لاہور (نیوز ڈیسک)خاتون اول کی دوست فرح خان کو ان کے سسر مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اقبال گجر نے اپنی بہو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرح خان کو کبھی بہو تسلیم نہیں کیا۔ان کے کاموں سے میرا کوئی تعلق نہیں۔عمران خان کیسے اس طرح کی خاتون کے چنگل میں آگیا،یہ خواتین کا گروپ ہے جو رائزنگ سٹارز کو قابو کر لیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فرح خان کے خاندانی پس منظر سے متعلق کچھ نہیں پتہ۔فرح نے میرے بیٹے کو باغی کرکے شادی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ فرح کا شوہر میراا بیٹا ضرور ہے لیکن اس نے میرے بیٹے

کو باغی کر کے شادی کی تھی۔جس کے بعد میں نے ان سے رشتہ نہیں رکھا۔۔خیال رہے کہ فرح خان کی کرپشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان عبدالعلیم خان نے کئی دعوے کیے ہیں، فرح خان کے مہنگے لگڑری برانڈڈ جوتوں کی بات ہو یا ہینڈ بیگ کا معاملہ، سب کی ہی توجہ اس جانب ہے اور فرح خان کی کرپشن نے ہر جانب ہل چل مچا دی ہے، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کی دولت میں عمران خان کے دور حکومت میں چار گنا اضافہ ہوا۔2017 میں ان کی جانب سے ظاہر کی گئی مجموعی دولت 23 کروڑ 16 لاکھ روپے تھی جو کہ 2021 تک 97 کروڑ 10لاکھ روپے تک پہنچ چکی تھی۔) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مریم نواز کو پیش کش کی ہے کہ وہ فرح خان پر الزام عائد کرنے کے بجائے عدالت سے رجوع کریں ہم ساتھ ہیں۔مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اللہ کی شان ہے کہ مریم نواز کمیشن اور کِک بیکس پر بیان دے رہی ہیں، انہیں جب عمران خان کی ذات پر کچھ نہیں ملا تو فرح کو ڈھونڈ کر تنقید شروع کردی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button