حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے یہی اپوزیشن کی کامیابی ہے ، آصف زرداری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اے پی سی کے تمام شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں، میری نظر میں اے پی سی بہت پہلے ہونی چاہیئے تھی ، میڈیا پر پابندی لگانا ناممکن ہے ، لوگ ہمیں سن رہے ہیں اور سنتے رہیں گے ۔ اپوزیشن کی اے پی سی سے وڈیو لنک خطاب میں انہوں نے کہا کہ کی کامیابی کا سہرا تمام سیاسی جماعتوں کو جاتا ہے ، مجھے خوشی ہے ہماری بیٹی مریم بھی یہاں ہے ، سمجھ سکتا ہوں مریم نے بہت مشکلات برداشت کیں،مریم کو سلام پیش کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ مریم بی بی ہم آپ کے ساتھ ہیں ، حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے

یہی اپوزیشن کی کامیابی ہے، یہ ہماری پہلی اے پی سے نہیں ہے۔سابق صدر نے کہا کہ افسوس ہے کہ انہوں نے نوازشریف کو لائیو دکھانے پر پابندی لگائی، آج کا تو بچہ بچہ انٹر نیٹ استعمال کرسکتا ہے، ناسمجھو ں کو سیاست کی سمجھ نہیں، ہم نے کوشش کی کہ کسی طریقے سے جمہوریت کو بچا سکیں،یہ کوئی جمہوریت نہیں اس طرھ ملک نہیں چل سکتا، ہم پنجاب اور جنوبی پنجاب کے بھی ساتھ ہیں ۔شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا انتظار رہے گا ، جب سے سیاست میں کبھی ایسی حکومت نہیں دیکھی ، ہمیں حکومت کی کمزوریاں نظر آرہی ہیں ۔واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوری ہے ، ‌حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا ، 2 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ، اے پی سی کا اپوزیشن کے اتحاد میں تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اے پی سی شرکاء کے سامنےمشترکہ موثر جدوجہد کے لئے حکومت مخالف اتحاد کی تجویز رکھی جائے گی جبکہ اے پی سی میں حکومت مخالف مشترکہ جلسوں، ریلیوں کی تجویز بھی پیش کی جائے گی ، اسلام آباد میں ہونے والی اس اے پی سی کی پیپلزپارٹی میزبانی کرے گی . تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی اے پی سی میں 11 جماعتوں کے وفود شرکت کریں گے ، اے پی سی میں حکومت کی2 سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی ، اس آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیےمسلم لیگ ن کے 11 رکنی وفد کی قیادت شہبازشریف کریں گے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button