گورنر پنجاب چودھری سرور کوکیوں اور کس کے کہنے پر برطرف کیا گیا ؟جانئے تفصیلات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو پرویز الٰہی کے کہنے پر برطرف کیا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ چوہدری سرور پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کے لیے مہم چلا رہے تھے اور وہ وزارتِ اعلیٰ کے منصب کے لیے پرویز الٰہی کی مخالفت کررہے تھے۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے شکایت کی

جس پر وزیراعظم نےمعاملے کا نوٹس لیتے ہوئےصدر کو گورنر پنجاب کی برطرفی کے لیےایڈوائس کیا۔دوسری جانبپاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کردیا گیا۔دوسری جانب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری محمد سرور عمران خان کو دھوکا دے رہے تھے اس لئے انہیں برطرف کیاگیا، گورنر پنجاب ڈسلپن کے مطابق نہیں چلےاس لئے برطرف کئے گئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button