ملک میں گیس کے اتنے بڑے ذخائر دریافت ہوگئے کہ جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے گیس کے مزید ذخائر دریافت ہوگئے۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گیس کے نئے ذخائر بلوچستان کے شہر قلات کے علاقے شیخری سے دریافت ہوئے جبکہ یہ ذخائر ایک کیوبک ٹریلین فٹ سے زائد ہیں۔ دسری طرف قبائلی عمائدین کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نئے دریافت ہونے والے ذخائر سے پہلے علاقہ مکینوں کو گیس فراہم کی جائے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے بلوچستان کے علاقے قلات میں گیس کے بڑے ذخیرے کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا ، دریافت شدہ گیس کے دخائز کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ ان کا رقبہ 1 کھرب کیوبک

فِٹ پر مبنی ہوسکتا ہے ، قلات کے مرتفع پر مرگند بلاک ، بلوچستان میں مورگندھ X-1کنوئیں سے گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئی ، یہ پاکستان میں ہونے والی مغربی طرز کی جدید ترین دریافت ہے ، اس دریافت مستقبل میں ایک نئے ذیلی بیسن میں دریافتوں کے لئے نئی راہ ہموار کی ، گیس ذخائر کی یہ نئی دریافت سے پہلے کی گئی جانچ کے مقابلے میں زیادہ ذخائر کے امکانات کی نشاندہی کرتا ہے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت اور ان کے سسٹم میں شمولیت کے بعد ملک میں پیش آنے والی گیس کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی کیونکہ پاکستان میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث ہر سال خاص طور سردیوں کے موسم گیس کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس صورتحال میں گیس کے نئے ذخائر کا سامنے آنا کسی نعمت سے کم نہیں جہاں بتایا جارہا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے گیس کے مزید ذخائر دریافت ہوگئے۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گیس کے نئے ذخائر بلوچستان کے شہر قلات کے علاقے شیخری سے دریافت ہوئے جبکہ یہ ذخائر ایک کیوبک ٹریلین فٹ سے زائد ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button