وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو برطرف کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کرنے کے بعد عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹوئٹر کے ذریعے ہی بتایا کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا تاہم آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کو قائم مقام گورنر بنایا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button