آپ کے منہ میں خاک، اللہ نہ کرے بقول آپ کے پاکستان کا طیارہ اس پرانے پاکستان میں اترے،اداکارہ حنا

لاہور (نیوز ڈیسک) اداکارہ حنا خواجہ کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کی حفاظت کرے ان دشمنوں سے جو ہمارے ملک کے اندر اور باہر بیٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف دے گئے بیانات پر ادکارہ حنا خواجہ کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا کہ آپ کے منہ میں خاک، اللہ نہ کرے بقول آپ کے پاکستان کا طیارہ اس پرانے پاکستان میں اترے جیسا پاکستان آپ لوگوں نے اور آپ کی اتحادی جماعتوں نے بنادیا تھا۔اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کی حفاظت کرے ان دشمنوں سے جو ہمارے ملک کے اندر اور باہر بیٹھے ہیں، اللہ تعالیٰ حفاظت کرے ہماری پاک افواج کی اور ان لیڈروں کی جو محب وطن ہیں،

یہ ایک پاکستانی کی دلی دعا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارکنوں کو سلیوٹ کرتی ہوں کہ کارکنوں نے نواز شریف کا ساتھ دینے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، کارکن تیار ہوجائیں سیٹ بیلٹ باندھ لیں، پاکستان کا جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈ کرنے والا ہے۔اللہ کے شکر کے بعد نوازشریف کی کامیابی کا اگر سہرا کسی کو جاتا ہے تو وہ مسلم لیگ ن کے کارکن ہیں، کارکنوں نے جبر، انتقام کا سامنا کیا لیکن نوازشریف کے ساتھ ڈٹ کرکھڑے رہے۔ عمران خان سن لو، تمہارا اقتدار عالمی سازش یا اپوزیشن نے نہیں عوام کی بددعاؤں نے ختم کیا ہے، اب تمہارے پاس ایک ہی ٹرمپ کارڈ ہے تم سیاست سے دستبردار ہوجاؤ، اب تمہیں کوئی بچانے نہیں آئے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button