عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی توڑنے کیلئے سمری تیار کرلی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پن جاب عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی توڑنے کیلئے سمری تیار کر لی ہے، اس بات کا دعویٰ نجی ٹی وی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ذرائع کے حوالے سے کیا ہے، رپورٹ کے مطابق عمران خان کے حکم پر اسمبلی تحلیل کی جا سکتی ہے اور عمران خان نے حکم کیا تو عہدہ بھی چھوڑ سکتے ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب کو کمالیہ سے اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا جلسہ مافیا کے تابوت میں آخر ی کیل ثابت ہوگا-وزیراعظم عمران خان کی کال پرملک بھر سے لاکھوں کارکن اسلام آباد کارخ کررہے ہیں-

اسلام آباد کا جلسہ خیر اور شر کی جنگ بن چکا ہے- انہوں نے کہاکہ قوم جانتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان سچے لیڈر ہیں -پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ کھرا کون ہے اور کھوٹا کون؟مخالفین وزیراعظم عمران خان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتے -انہوں نے کہاکہ کپتان کے ساتھ ہم سب چٹان کی طرح کھڑے ہیں -کپتان ہر بحران سے سرخرو ہوکر نکلا ہے اور وطن عز یز کو درست سمت کی جانب گامزن کیا ہے- عوام وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تھے،ہیں او ررہیں گے- اسلام آباد کا جلسہ مخالفین کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا-دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے کمالیہ میں وفاقی و صوبائی وزراء اورارکان اسمبلی نے ملاقات کی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کمالیہ سمیت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 22ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے لا ئے گئے ہیں -سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 407جاری اورنئے ترقیاتی منصوبوں پر 5 ارب روپے لاگت آئے گی – کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے 171 پراجیکٹس پر ایک ارب 30کروڑ روپے خرچ ہوں گے- پائیدار ترقی پراجیکٹ کے تحت 474 پراجیکٹ 89کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے- کھیت سے منڈی تک رسائی کیلئے 50کروڑ روپے سے سڑکو ں کی تعمیر وتوسیع ہوگی -ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4ارب روپے کے نئے پراجیکٹس شروع کئے جارہے ہیں – ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لوگ صحت کا رڈ کے ذریعے

سرکاری و نجی ہسپتالوں میں 10لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں -کمالیہ اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت ہر شہر کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے – فرخ حبیب، ریاض فتیانہ، آشفہ ریاض، ہاشم جواں بخت،حافظ ممتاز احمد، نصر اللہ دریشک اوردیگر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی- چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، کمشنر فیصل آباد، آرپی او، ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ اوردیگر متعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button