اسپیکر قومی اسمبلی نے زیادتی کی ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر بغیر کارروائی کے پیر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد شامل کی گئی۔ایجنڈے میں کہا گیا کہ ایوان کے 152 ارکان کی رائے ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں لہذا انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے۔اجلاس میں مرحوم ارکان اسمبلی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فاتحہ خوانی کے بعد اجلاس 28مارچ بروز پیر تک ملتوی کر دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک عدم

اعتماد پرکارروائی قانون کے مطابق ہو گی۔معزز ممبر کی وفات پر ایجنڈ اگلے دن تک ملتوی کر دیا جاتا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیے جانے پر اپوزیشن نے شور شرابا کیا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مائیک پر بولنے کی کوشش کی۔اپوزیشن لیڈر نے قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کیے جانے پر ردِعمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر نے زیادتی کی ہے۔بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی ملاقات بھی شروع ہو گئی ہے۔ملاقات میں مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی،جب کہ اسپیکر کی جانب سے اجلاس ملتوی کیے جانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری تیاری مکمل ہے اور آج فتح کا دن ہے ،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں ، آج ہماری فتح کا دن ہے جس کے لیے ہم اپنی محنت کررہے ہیں اور ہماری تیاری مکمل ہے۔ ادھر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے متحدہ اپوزیشن نے حکمت عملی تیار کرلی ، اپوزیشن کی طرف سے اپنے اراکین کو جلد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اراکین سے کہا گیا ہے کہ حزب اختلاف کے تمام ایم این ایز اجلاس سے پہلے نشستوں پر بیٹھے رہیں اور کوئی رکن ایوان سے باہر نہ جائے جب کہ اپوزیشن اراکین کو ایوان میں کسی قسم کا شور نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اسپیکر کو اجلاس ملتوی کرنے کا موقع نہ مل سکے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button