ملک میں ہارس ٹریڈنگ ختم کرکے چھوڑیں گے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ہارس ٹریڈنگ ختم کرکے چھوڑیں گے، اگر کرپشن قبول کرلی تو معاشرہ تباہ ہوجائے گا، اتحادی جماعتیں میرے ساتھ ہی رہیں گی، عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کے نمبرز پورے نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم عمرا ن خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صدارتی ریفرنس کی سماعت پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے کیس پر اظہار اطمینان کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انشاء اللہ ہارس ٹریڈنگ ختم کرکے چھوڑیں گے، اگر کرپشن قبول کرلی تو معاشرہ تباہ ہوجائے گا، معاملہ حق اور باطل کے ساتھ آنے والی نسلوں کا بھی ہے،

یہ غلط فہمی میں ہیں کہ میں دباؤ میں آجاؤں گا، 27 مارچ کو عوام بتائیں گے کہ وہ کن کے ساتھ ہیں۔ہم عدم اعتماد کی تحریک جیت رہے ہیں، اپوزیشن کے نمبرز پورے نہیں ہوں گے۔ اجلاس میں وزیرداخلہ شیخ رشید نے سوال اٹھایا کہ بہت اہم دن ہے اتحادی اعلان کیوں نہیں کرتے؟ جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اتحادی جماعتیں میرے ساتھ ہی رہیں گی۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے 27 مارچ کے جلسے کے حوالے سے قوم کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ قرآن میں اللہ کا مسلمانوں کو حکم ہے کہ تم نے اچھائی کے ساتھ اور برائی بدی کے خلاف کھڑے ہونا ہے ، کیوں کہ اس سے ہی ایک معاشرہ زندہ رہتا ہے ، کھلے عام ساری عوام کے سامنے اس ملک میں ڈاکوؤں کا ٹولہ جو 30 سال سے اس ملک کو لوٹ رہا ہے ، کرپشن کر رہا ہے اور پیسے باہر بھیج رہا ہے ، اس نے اکٹھے ہوکر عوامی نمائندوں کے ضمیر کی قیمتیں لگائی ہیں ، ان کو کھلے عام خرید رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ ساری میری قوم 27 مارچ کو میرے ساتھ نکلے صرف ایک پیغام دینے کے لیے ہم بدی کے ساتھ نہیں بلکہ بدی کے خلاف ہیں ، ہم اس ملک میں ملک کی جمہوریت اور قوم کے خلاف ہونے والے اس جرم کہ آپ چوری کے پیسے سے عوام نمائندوں کے ضمیر خرید رہے ہو ، قوم اس کے خلاف ہے اور میں چاہتا ہوں کہ قوم 27 تاریخ کو میرے ساتھ نکلے اور سارے پاکستان کو پتہ ہونا چاہیئے کہ آئندہ کسی کی جرات نہیں ہونی چاہیئے کہ اس طرح ہارس ٹریڈنگ کرکے اس ملک کی جمہوریت اور قوم کو نقصان پہنچائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button