شمالی وزیرستان میں سرحد پار سےشدت پسندوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش، فائرنگ کے تبادلے میں 4 پاکستانی سیکورٹی جوان شہید۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 4 پاکستانی سیکورٹی جواب جام شہادت نوش کر گئے، جبکہ موثر جوابی کاروائی کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کو بھی بھاری جانی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جام شہادت نوش کرنے والوں میں حوالدار وجاہت عالم، سپاہی مقبول حیات، سپاہی ساجد عنایت اور سپاہی ساجد علی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button