راجہ ریاض کا وزيراعلیٰ پنجاب پر ڈی پی او اور ڈی سی کی سیٹیں بیچنے کا الزام،راجہ ریاض کاالزام

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے وزيراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر ڈی پی او اور ڈی سی کی سیٹیں بیچنے کا الزام لگا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماء نیوز کو ایک انٹرویو میں انہوں نے وزيراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر ڈی پی او اور ڈی سی کی سیٹیں بیچنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رقم اسلام آباد کی پہاڑی تک جاتی تھی اور جب اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کو بتایا تو جواب ملا ثبوت دو مگر یہ کیسے بتائیں کہ ان چیزوں کے ثبوت نہیں ہوتے ۔راجہ ریاض نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب دوسری

جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیںٕ ، عثمان بزدار نے ديگر جماعتوں سے رابطہ کرکے کہا ہے اگر اُن کے خلاف عدم اعتماد نہ لائیں تو وہ عمران خان کو چھوڑنے کیلئے تیار ہيں ۔ ایک سوال کے جواب میں منحرف رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم خود فیصلہ کریں گے کہ کس دن جانا ہے اور کس جگہ ووٹ ڈالنا ہے ، ناراض ارکان کی تعداد 24 تھی جو اب بڑھ کر 27 ہوگئی ہے لیکن نئے ارکان کے نام نہیں بتا سکتا کیوں کہ ہم پر دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ادھروفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس ہمارے بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی ان کے لوگ ہیں ، تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کو بڑا سرپرائز ملے گا ، ہمارے پاس بھی وہ لوگ ہیں جو ووٹ نہیں ڈلیں گے ، اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے ، سب کو کہہ رہا ہوں میں باخبر وزیرہوں کوئی کہیں نہیں جارہا ، تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا ، ان کے پاس ہمارے کچھ بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی اپوزیشن کے بندے ہیں ، ہمارے پاس بھی وہ لوگ ہیں جو ووٹ نہیں ڈلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹیاں بدلنے سے کوئی عزت نہیں رہتی ، اتحادی دیر سے فیصلہ کرتے ہیں اچھی بات ہے سوچ کر فیصلہ کرنا چاہیئے ، اتحادیوں سے امید ہے وہ اچھا فیصلہ کریں گے ، حالات روز بروز بہتری کی طرف آ رہے ہیں ، پاکستان میں الیکشن جلدی بھی ہوسکتے ہیں ، خواہش ہے کہ ملک اور جمہوریت آگے بڑھے، پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے ساتھ ہے ، جو فوج یا عدلیہ مخالف تحریک چلائے اسے سختی سے کچل دوں گا ، اب ان کو فوج کا خیال آگیا ہے بہت اچھی بات ہے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج اچھی اور عدلیہ دور اندیش ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button