تحریک انصاف یہ کام کرے تو میں ساتھ دوں گا،ناراض رکن اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے پارٹی کو پیشکش کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے ناراض رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے 4 میں دومطالبات ماننے پر پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ایک انٹرویومیں احمد حسین نے کہا کہ وہ آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، ان کے 4 میں سے 2 مطالبات بھی مان لیے جائیں تو وہ ان کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ اگر پی ٹی آئی قیادت نے میرے مطالبات نہ ماننے تو وہ 28 مارچ کو اپنا فیصلہ خود کریں گے۔پی ٹی آئی کے ناراض رکن نے کہا کہ ان کے گھر پر حملہ کروایا گیا اور ان کے بچوں کی شادی نہ ہونے سے متعلق باتیں کی گئیں، وہ انہیں کیا سمجھتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button