خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کے خواہشمند فرزندان توحید کا انتظار ختم

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کے خواہشمند فرزندان توحید کا انتظار ختم ہوا کیوں کہ سعودی حکومت نے 2 سال بعد دونوں مقدس مقامات پر اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت دے دی ۔ سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں یومیہ کیسز میں نمایاں کمی کے بعد کورونا پابندیوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں اب حکام کی جانب سے 2 سال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت بھی دے دی گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ رواں برس ماہ رمضان کی بابرکت ساعتوں کو عبادات اور اذکار سے منور کرنے کے لیے سعودی عرب میں مقدس مقامات کی

خدمات پر مامور کمیٹی کی طرف سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں جن کے تحت رمضان المبارک میں بغیر کسی پابندی کے عمرہ اورعبادات کی مکمل اجازت دے دی گئی ہے ، مملکت نے اللہ کے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے کورونا کی وجہ سے عائد کردہ تمام سفری پابندیاں بھی ختم کردی ہیں۔ گزشتہ روز سعودی عرب کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے پھیلا ؤکو روکنے سے متعلق پابندیوں کو ہٹانے سے متعلق اہم خبر دی اور کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر عائد تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں ، منسوخ شدہ پابندیوں میں کرونا کے خلاف ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی شرط اور سعودی عرب میں آنے یا آنے سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانے اور مملکت میں آنے والے مسافروں کے لیے ضروری قرنطینہ کی شرائط کا خاتمہ شامل ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ غیرملکی مسافروں پر کرونا پابندیوں کے خاتمے کا فیصلہ مملکت میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح میں 4% سے کم ہونے ا ور سعودی آبادی کے تمام ٹارگٹ گروپس (یعنی 12 سال کی عمر کے افراد)کے لیے ویکسینیشن کی شرح 99% تک پہنچ جانے کے بعد کیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button