پاکستان جنوبی ایشیاء میں سب سے کم بے روزگاری والاملک بن گیا،وزیراعظم کی اپنی حکومت کو مبارکباد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان جنوبی ایشیاء میں سب سے کم بے روزگاری والا ملک بن گی ‘ خطے میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ بھارت میں پائی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کم بے روزگاری کی شرح میں دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اس سلسلے میں ورلڈ بینک نے 2020ء سے 2022ء کے اعداد و شمار جاری کیے ہین ، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اس عرصے میں بے روزگاری کی سب سے زیادہ 8 فیصد شرح بھارت میں ریکارٹ کی گئی ، جس کے بعد مالدیپ میں بے روزگاری کی شرح 6 اعشاریہ 3 فیصد رہی ، سری لنکا میں اس عرصہ میں بے

روزگاری 5 اعشاریہ 9 فیصد ہوچکی ہے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں اس دوران بے روزگاری 5 اعشاریہ 4 فیصد نوٹ کی گئی ، بھوٹان میں 2020ء سے 2022ء کے درمیان بے روزگاری 5 فیصد کی شرح پر پہنچ گئی ، نیپال میں اس وقت بے روزگاری 4 اعشاریہ 7 فیصد ہوچکی ہے جب کہ خطے میں سب سے کم بے روزگاری اس دوران پاکستان میں ہوئی جہاں یہ شرح 4 اعشاریہ 3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اسی حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران معاملات کو بہتر طور پر سنبھالنے پر اپنی حکومت کو مبارک باد دیتا ہوں ، ہماری حکومت نے ساؤتھ ایشیاء کے تمام ملکوں سے بہتر انداز میں کورونا کا مقابلہ کیا۔ ادھرپاکستان میں تقریباً دو سال بعد آج عالمی وباء کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار مین بتایا گیا ہے کہ الحمدللہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ سے کوئی موت نہیں ہوئی ، یہ تقریباً 2 سال میں پہلی بار ہوا ہے۔ این سی او اسی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وباء کی تشخیص کے لیے 34 ہزار476 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 443 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ اس دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 28 فیصد ریکارڈ کی گئی تاہم 455 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button