عبدالمجید اچکزئی کی بریت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) محکمہ پولیس بلوچستان نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے فیصلہ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔محکمہ پولیس بلوچستان نے سابق رکن اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی ماڈل کورٹ سے ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں بریت کے فیصلہ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔بلوچستان ہائی کورٹ میں ٹریفک سارجنٹ عطاء اللہ کے قتل کیس میں بریت کیخلاف دائر اپیل میں حکام نے موقف اختیارکیا ہے کہ ماڈل کورٹ نے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کو کیس میں شک کافائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا،

کیس میں استغاثہ کے بیانات کوقابل غور نہیں لایاگیا۔واضح رہےکہ 4 ستمبر کو بلوچستان کی ماڈل کورٹ نے کوئٹہ میں ٹریفک سارجنٹ کے قتل کیس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) مجید خان اچکزئی کو عدم ثبوت پربری کیا تھا۔2017 میں بلوچستان اسمبلی کے رکن اور اس وقت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید اچکزئی پرسارجنٹ عطاللہ کو گاڑی کی ٹکر سے ہلاک کرنے کا الزام تھا۔ٹریفک پولیس انسپیکٹر عطا اللہ کی ہلاکت کا واقعہ 20جون 2017 کو کوئٹہ کے زرغون روڈ پر ایک گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button