علیم خان نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی،ملاقات میں اہم کردار ادا کرنے والے گلوکار وارث بیگ کا بیان

لندن(نیوز ڈیسک)معروف گلوکار وراث بیگ نے لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔وارث بیگ کے مطابق نوازشریف نے ملاقات میں مہنگائی اور بیروگازی سے متعلق باتیں کی۔انہوں نے سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے کہا کہ وہ جلد وطن واپسی کا فیصلہ کر لیں گے۔ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد وطن واپیس کی تاریخ کا اعلان ہو گا۔نوازشریف نے کہا کہ 105 کا ڈالر چھوڑ کر آئے تھے آج 182 کا ہو گیا۔پاکستان میں غریب آدمی کا جینا دو بھر ہو گیا۔وارث بیگ نے کہا کہ چاغی میں ایٹمی دھماکوں کے وقت بھی نوازشریف کے ساتھ، اس تاریخی اقدام پر ہمیشہ نوازشریف کی عزت کی،

سیاست نہیں کروں گا مگر ملکی حالات سے بہت پریشانی ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں وارث بیگ نے پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں کردار ادا کرنیکا دعویٰ کیا ہے ۔لندن میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی اس موقع پر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے (ن )لیگی رہنما شیخ محمد یوسف بھی موجود تھے۔ نواز شریف سے ملاقات کے بعد وارث بیگ نے ایک انٹرویومیں بتایاکہ ملاقات ایک بہانہ ہے، پیار کا سلسلہ پرانا ہے۔ وارث بیگ نے دعویٰ کیا کہ علیم خان ہمیشہ پاکستان کی ترقی کے لیے فکر مند نظر آتے ہیں، اسی لیے ان کی نواز شریف سے ملاقات کرانے میں کردار ادا کیا۔وارث بیگ نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں تمام قوتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے، دو افراد ملک کی ترقی کے لیے ایک جیسا سوچیں تو میری کوشش ہوتی ہیکہ انھیں اکھٹا کرکے ایک ٹیبل پر بِٹھا دوں۔انہوںنے کہاکہ ملاقات اچھی رہی، نواز شریف ہمیشہ کی طرح پاکستان کی بھلائی کا سوچ رہے ہیں، نواز شریف نے شدید دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button