چین مسلم دنیا میں 400ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے، چینی وزیر خارجہ کا او آئی سی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ چین مسلم دنیا میں 400ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے دوستانہ تعلقات چین کی روایات کی بنیاد ہے اور چین اقوام متحدہ میں اسلامی دنیا کی حمایت نہیں بھول سکتا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے لیے چین کی حمایت ہمیشہ غیرمتزلزل رہی اور چین دو ریاستی حل کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ نے ثابت کیا چین مسلم دنیا کا انتہائی مخلص دوست ہے، چین نے سوا ارب کووڈ-19 سے بچاؤ کی ویکسین خوراکیں 50 ممالک کو فراہم کیں

اور اسلامی دنیا کو مزید 30 کروڑ ویکسین خوراکیں فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ 54 مسلم ممالک نے ایک سڑک ایک راستہ منصوبے پر دستخط کیے ہیں اور چین مسلم دنیا میں 600 منصوبوں پر 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہذیبوں کے مابین مذاکرات اور تصادم سے بچنے کیلئے آگے بڑھنا ہو گا اور چین تہذیبوں کے مابین مذاکرات کا حامی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اسلامی دنیا کے ساتھ مربوط تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی و استحکام اور ترقی کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے، ہمیں سلامتی اور استحکام میں اشتراک کے لیے آگے بڑھنا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button