مہنگائی نے اب اتنا بھی دماغ خراب نہیں کیا کہ فضل الرحمان، آصف زرداری اور شہباز شریف مسیحا لگنے لگیں، خالد انعم

لاہور (نیوز ڈیسک) اداکار خالد انعم کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے اب اتنا بھی دماغ خراب نہیں کیا کہ مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اور شہباز شریف مسیحا لگنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئر اداکار اور گلوکار خالد انعم کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ردعمل دیا گیا ہے۔اداکار نے ملک میں مہنگائی کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے اب اتنا بھی دماغ خراب نہیں کیا کہ مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اور شہباز شریف مسیحا لگنے لگیں۔ یہاں واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر حالیہ چند روز کے دوران شوبز سے وابستہ کئی افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

ان میں اداکار بلال قریشی، منیب بٹ اور اداکار شان شاہد نمایاں ہیں۔ تینوں اداکار وزیر اعظم کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کر چکے۔ 2 روز قبل سینئر اداکار شان شاہد نے وزیر اعظم عمران کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے دلوں کی امید ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ نے ہمیں بدعنوانوں کے خلاف آواز اٹھانے کے خوف سے نجات دلائی۔شان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان آپ نے ہمیں کرپٹ افراد سے سوال کرنے کی ہمت دی، آپ نے ہمیں غلامانہ نیند میں سوئی ماضی کی حکومتوں کے خلاف جگایا ،آپ ہمارے دلوں میں رہنے والی امید ہیں۔اداکار نے وزیراعظم کے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آپ سے لڑتے ہوئے یہ نہیں جانتے ہیں کہ ہم سب آپ کے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button