آپ ہمارے دلوں کی امید ہیں،اداکارشان وزیراعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان کے سینئر اداکار شان شاہد نے وزیر اعظم عمران کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ ہمارے دلوں کی امید ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ نے ہمیں بدعنوانوں کے خلاف آواز اٹھانے کے خوف سے نجات دلائی۔شان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان آپ نے ہمیں کرپٹ

افراد سے سوال کرنے کی ہمت دی، آپ نے ہمیں غلامانہ نیند میں سوئی ماضی کی حکومتوں کے خلاف جگایا ،آپ ہمارے دلوں میں رہنے والی امید ہیں۔اداکار نے وزیراعظم کے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آپ سے لڑتے ہوئے یہ نہیں جانتے ہیں کہ ہم سب آپ کے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اداکار منیب بٹ اور بلال قریشی عمران خان کے حق میں بیان جاری کرچکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button