رمضان المبارک سے قبل آٹا ،گھی ،گوشت سمیت 29اشائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

کوئٹہ(نیوز دیسک) بلوچستان سمیت ملک بھر میں مہنگائی کی لہری ،آٹا ،گھی ،گوشت سمیت 29اشائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے ،محکمہ ادارہ شماریات کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں گھی ، آٹا ،پیاز ، بیف اور مٹن سمیت 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران گھی 27 روپے 18 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا اور ملک میں گھی کی اوسط قیمت 461 روپے 80 پیسے پر پہنچ گئی جب کہ پیاز 80 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔سرسو کے تیل کی فی کلو قیمت ث5 روپے

56 پیسے بڑھی، بیف ایک روپے 38 پیسے اور مٹن 12 روپے 52 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جب کہ کیلے ایک روپے 70 پیسے، انڈے ایک روپے 91 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 روپے 37 پیسے مہنگا ہو گیا، اس کے علاوہ چائے، چاول، دال مسور، دال مونگ ، تازہ دوھ، دہی اور صابن بھی مہنگا ہوا ۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جن میں ٹماٹر 10 روپے 22 پیسے فی کلو،لہسن 7 روپے 3 پیسیفی کلو ، چینی 43 پیسے فی کلو سستی ہوئی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button