نواز شریف کا اے پی سی سے خطاب ہرصورت دکھایا جائیگا، مریم نواز نے حل تلاش کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز نے پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف کا اپوزیش کی آل پارٹیز سے خطاب سوشل میڈیا پر دکھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پارٹی کارکنان نے نوازشریف کا اے پی سی سے خطاب سوشل میڈیا پر لائیو چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔نواز شریف کے خطاب سے متعلق مریم نواز نے سوشل میڈیا پر کارکنان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہ ایسا ہی کرنے جارہے ہیں، نواز شریف کا خطاب سوشل میڈیا پر دکھائیں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کی تلقین کرنے والوں کو نواز شریف نے روکا نہ

پیمرا کو استعمال کیا گیا۔ اب جب نواز شریف بولنے لگا ہے تو کیوں جان پر بن گئی ہے؟ نوازشریف کی آواز گھر گھر گونجے گی ،روک سکو تو روک لو!دوسری طرف وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر نواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کیا اور ان کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال ہوں گے۔شہباز گل کا کہنا یہ بھی کہنا تھا یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک مفرور مجرم سیاسی ایکٹیوٹیز کرے اور بھاشن دے-ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا، یہ اتنے جھوٹے ہیں کہ بیماری پر بھی جھوٹ بولتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button