عمران خان کسی کو نامزد کریں جو حکومت کی مدت پوری کرے، تحریک انصاف کے بانی رکن کا بڑامطالبہ سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن نجیب ہارون کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی عمران خان کے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا بس یہ کہا اپنی ٹیم میں سے کسی اور کو نامزد کردیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے کہا کہ ’میں نے یہ کہا تھا کہ عمران خان اپنی ٹیم میں سے کسی اور کو نامزد کریں، عمران خان ایسے شخص کو نامزد کریں جو اتحادیوں کو بھی قابل قبول ہو، عمران خان ایسے شخص کو نامزد کریں جو ساتھ چھوڑنے والوں کوبھی واپس لاسکے۔نجیب ہارون نے مزید کہا کہ عمران خان 26 سال سے میرے لیڈر ہیں، پی ٹی آئی کے آغاز سے لے کر عمران خان اور پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا ہوں، جب گھر میں آگ لگی ہو تو سب سے قیمتی چیز کو بچایا جاتا ہے اور وہ عمران خان ہیں، عمران خان کا نامزد کردہ شخص پی ٹی آئی حکومت کی مدت پوری کرے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button