ہم ہر قسم کے ٹکراؤ کیلئے تیار ہیں،ٹکراؤ ہوگا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، فضل الرحمن

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اورسربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی میں 190تک ووٹ پڑیں گے،اگرصرف اتحادی جماعتیں ہی ووٹ ڈال دیں تو بھی بہت زیادہ نمبرز ہیں، پی ٹی آئی کے کتنے ایم این ایز ساتھ ہوں گے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، ہم ہر قسم کے ٹکراؤ کیلئے تیار ہیں، ٹکراؤ ہوگا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔انہوں نے سماء نیوز میں ندیم ملک کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا خیال تھا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے نمبرز پورے ہونے پر لانگ مارچ ملتوی کردیں گے، لیکن جب دھمکیاں دی گئیں، حکومت نے 10 لاکھ لوگ لانے کی دھمکیاں دیں ، جس کے باعث کاؤنٹر کرنا ضروری ہے، 23 مارچ کو پورے ملک سے قافلے نکلیں گے،اوآئی سی کا اجلاس ہوا، اس لیے لوگوں

سے اپیل کی ہے کہ25 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے، پھر عدم اعتماد کی تحریک تک وہاں بیٹھیں گے۔ہم ہر قسم کے ٹکراؤ کیلئے تیار ہیں،ٹکراؤ ہوگا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، ڈی چوک میں آمنا سامنا ہوا تو ہمیں مقابلہ کرنا آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں کسی کو زبردستی نہیں رکھا گیا، پی ٹی آئی کے کتنے ایم این ایز ساتھ ہوں گے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، تحریک انصاف کے ارکان نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا، حکومتی ارکان ووٹ ڈالنے کیلئے ہم سے تحفظ مانگ رہے ہیں، ارکان کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے،میں اتنا جانتا ہوں کہ معاملات طے ہوچکے ہیں، تحریک عدم اعتماد کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں۔اگر حکومت کی اتحادی جماعتیں جنہوں نے ووٹ دیں گی تو یہ بھی ہمارے بہت ہے۔ ہمارے پاس 30سے زائد ووٹ ہیں، 182سے لے کر190تک ووٹ پڑیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button