لائیو پروگرام کے دوران رمیش کمار اور شہباز گل کے درمیان شدید تلخ کلامی

لاہور (نیوز ڈیسک)رہنما تحریک انصاف نے ایم این اے رمیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں کوئی شرم و حیاء ہوتی تو خود استعفیٰ دیتے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل اور حکمراں جماعت کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے درمیان نجی ٹی وی چینل دنیا کے پروگرام کے دوران شدید تلخ کلامی ہوئی، دونوں رہنماوں کی جانب سے ایک دوسرے کیلئے انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا، جس باعث ٹی وی چینل کو گفتگو کا بیشتر حصہ سینسر کرنا پڑا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار پر الزام
عائد کرتے ہوئے کہا کہ رمیش کمار بتاؤ جعلی دوائی بیچنے کے لیے آئے تھے کہ نہیں، خدا کی قسم اس شخص نے پنجاب میں جعلی دوائی بیچنے کے لیے مجھ سے پانچ دفعہ رابطہ کیا۔ہم نے بے ضمیر کو ٹکٹ دیا، راجہ ریاض اور رمیش کمار جیسے لوگوں نے ہر مرحلے پر بلیک میل کیا، ان کی جن باتوں میں کھلی کرپشن تھی ان باتوں سے انکار کیا۔شہباز گل نے مزید کہا کہ تم لوگوں کی شکل ہے عمران خان پر بات کرنے کی؟ بنا کوئی ووٹ لیے اقلیتی نشست پر ایم این اے بنے، وزیر اعظم کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں کوئی شرم و حیاء ہوتی تو خود استعفیٰ دیتے۔ جبکہ رمیش کمار نے شہباز گل کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button