پارلیمنٹ لاجز کے بعد نیازی سرکار اب سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کر رہی ہے،ارکان قومی اسمبلی پیپلزپارٹی

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز کے بعد نیازی سرکار اب سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کر رہی ہے۔پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی قادر پٹیل، آغا رفیع اللہ، قادر مندوخیل اور دیگر ارکان نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت دہشتگردی پر تلی ہوئی ہے۔پی پی ارکان اسمبلی نے کہا کہ ہم تمام اراکین نے حکومت سندھ سے درخواست کی تھی کہ سندھ ہاس میں رہنے دیں، ہماری جانیں پارلیمنٹ لاجز میں محفوظ نہیں

۔ ہمارے ساتھ ہماری خواتین ارکان بھی غیر محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر قانونی چڑھائی کی، اور اس دوران لوگوں کی جان خطرے میں ڈالی گئی۔پی پی ارکان نے کہا کہ ہم نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ہمیں سندھ پولیس کی حفاظت میں دیا جائے، اسلام آباد پولیس گلوبٹ بن چکی ہے۔انہوںنے کہا کہ اطلاعات ہیں عمران خان کے ذاتی بدمعاش ٹائیگر فورس سندھ ہاس پر حملے کی تیاری کر رہی ہے، اگر سندھ ہاس یا ہمارے کسی رکن کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری نیازی سرکار پر ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button