پاک آسٹریلیا سیریز: ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز کا اعلان ہوگیا

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔لیفٹ ارم اسپنر آصف آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔آصف آفریدی نے حال ہی میں پاکستان سیر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں 5 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ محمد حارث نے 5 میچز میں 166 رنز اسکور کیے تھے۔ حارث پاکستان کپ کے 7 میچز میں 219 رنز بھی بنا چکے ہیں

جبکہ اسی ایونٹ میں ان ہی کی ٹیم کے اسپنر آصف آفریدی بھی اب تک 7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔دوسری طرف انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹسیٹ سیریز سے باہر ہونے والے محمد نواز مکمل فٹ ہوچکے ہیں، لہٰذا انہیں وائٹ بال سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ ون ڈے اسکواڈ: کپتان بابراعظم، شاداب خان نائب کپتان، عبداللہ شفیق، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔ ٹی 20 اسکواڈ: کپتان بابراعظم، شاداب خان نائب کپتان، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اورعثمان قادر شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button