اتحادی نہ بھی آئیں تو ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں، سعید غنی کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اب بہت جلد کہے گا، مجھے کیوں نکالا؟ اتحادی نہ بھی آئیں تو ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں، پی ٹی آئی کے 24ہی نہیں بلکہ وزراء کے دائیں بائیں لوگ بھی تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے کسی پی ٹی آئی رکن کو زبردستی نہیں روکا ہوا، آج انہوں نے خود اپنی مرضی سے میڈیا کے سامنے آنے کا فیصلہ کیا، وہ اپنی وہاں مرضی سے رہ رہے ہیں، باہر بھی آتے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتحادی نہ بھی آئیں تو ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں،

وزیراعظم عمران خان کے دن گنے جاچکے ہیں ان کو چاہیے گھر جائیں، وہ کہتا تھا میں رلاؤں گا اب آپ کے خود رونے کا وقت ہے۔ کونساقانون آئین وزیراعظم کو اجازت دیتا ہے کہ وہ ایجنسیوں کو کہے کہ ہمارے ارکان اسمبلی کے فون ٹیپ کرو۔ پھر اگر پی ٹی آئی کے ایم این ایز سندھ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے ہیں تو کون سا غیرقانونی کام ہے؟وہ اپنی مرضی سے ٹھہرے ہیں، ان پر وہاں رہنے کیلئے کیا پابندی ہے؟ سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،سندھ ہاؤس میں ڈاکو ٹھہرے ہوئے ہیں جو چھاپہ مارا جائے گا، اگر وہاں کوئی حملہ آور ہوگا تو پھر ہم دیکھیں گے کہ کس طرح اس کو روکنا ہے۔سندھ ہاؤس، پنجاب ہاؤس، کشمیر ہاؤس یا دوسرے ہاؤسز میں سیکیورٹی متعلقہ صوبوں کی ہے، سندھ پولیس اب وفاقی حکومت کے احکامات نہیں مانے گی۔اگر کسی ادارے یا پولیس نے زبردستی ان ارکان اسمبلی کو اٹھایا تو اغواء کہلائے گا، جس کا ان پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض کے مطابق دو درجن لوگ سندھ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے ہیں،لیکن میری اطلاعات کے مطابق کچھ لوگ پی ٹی آئی کیمپ میں بھی موجود ہیں، عمران خان کے ساتھ اور وزراء کے دائیں بائیں بھی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button