ملکی سیاست میں ہلچل، نواز شریف کے بعد آصف زرداری نے بھی حکومت کو بڑا سرپرائز دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ کے قائد نوازشریف کے بعد سابق صدر آصف زرداری نے بھی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے ،سابق صدر بھی اے پی سی سے ورچوئل خطاب کریں گے ۔نجی ٹی وی جی این این کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد سابق صدر آصف زرداری نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کافیصلہ کیا ہے ، سابق صدر بھی اے پی سی سے ورچوئل خطاب کریں گے ۔آصف زرداری اور نوازشریف کی شرکت کے بعد اے پی سی مزید اہمیت اختیار کرگئی ،اے پی سی کا اپوزیشن کے الائنس میں تبدیل ہونے کا امکان ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف اتحاد کی تجویز اے پی سی شرکا کے سامنے

رکھی جائے گی ، اے پی سی میں حکومت مخالف مشترکہ جلسوں ، ریلیوں کی تجویز بھی پیش کی جائیگی ۔دوسری جانب آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لئے شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ مریم اورنگزیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، احسن اقبال، ایاز صادق وفد میں شامل ہوں گے۔ خواجہ آصف، پرویز رشید، رانا ثنااللہ اور امیر مقام بھی اے پی سی کا حصہ ہوں گے۔اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کر رہی ہے، جس کا دو نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔ کانفرنس میں حکومت کی دو سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے تجاویز بھی دی جائیں گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button