آئین کی رو سے اس وقت ملک میں کوئی وزیراعظم یا کوئی حکومت نہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ آئین کی رو سے اس وقت ملک میں کوئی وزیراعظم یا کوئی حکومت نہیں، وزیراعظم کے اکثریت کھونے کے بعد ملک میں سنگین آئینی بحران پیدا ہوچکا ہے، حالات کے پیش نظربہتر ہوگا عمران نیازی خود گھر چلا جائے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران نیازی قومی اسمبلی کے ارکان کی اکثریت کھو چکے ہیں، وزیراعظم نہیں رہے، اکثریت کھونے کے بعد ملک میں سنگین آئینی بحران پیدا ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کی رو سے اس وقت ملک میں کوئی وزیراعظم نہیں اور کوئی حکومت نہیں،

حالات کے پیش نظر بہتر ہوگا کہ عمران نیازی خود گھر چلا جائے۔ واضح رہے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ اب فوری استعفیٰ دے دیں، کیونکہ تین وفاقی وزراء سمیت 33 ممبران اسمبلی اڑ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غلط کاموں کی نشاندہی ہمیشہ کرتا رہا ہوں اور ایک وفاقی وزیر مزید چھوڑنے والا ہے۔پارلیمنٹ لاجز میں میری بیوی کو دھمکیاں دی گئیں، وزیراعلیٰ سندھ سے تحفظ کی درخواست کی۔ مزید برآں پی ٹی آئی رکن اسمبلی راجہ ریاض نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری قوم کو پتہ ہے پولیس کے ذریعے لاجز پر حملہ کرایا گیا، ہمارے ارکان پر تشدد کیا گیا تھانے لے گئے، محسوس کیا جو واقعہ لاجز میں ہوا وہ ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، 2 درجن سے زائد ارکان قومی اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی نے کوئی پیسہ نہیں دیا،ہم نے ووٹ ضمیر کے مطابق دینا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے راجہ ریاض، باسط سلطان راجہ اور نورعالم خان بھی سندھ ہاوس میں قیام پذیر ہیں۔ پی ٹی آئی ایم این اے باسط سلطان بخاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت سے کوئی وزارت نہیں مانگی، ایک منصوبہ تھا جو اپنی سربراہی میں مکمل کرنے کا کہا، حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں کچھ نہیں کیا۔احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ اپنی مرضی سے آئے ہیں حکومت کا پیسوں کا الزام جھوٹ ہے، چند ماہ قبل ملتان میں ریسکیو 1122 کو 40 کروڑ کی زمین عطیہ کی، ہم پیسے لے کر بکنے والے نہیں۔ نور عالم خان نے کہا کہ ہم لائے نہیں گئے خود آئے ہیں،

لوڈشیڈنگ یا کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی تو کہا گیا کیا آپ پیپلزپارٹی میں ہو، میرے حلقے میں گیس نہیں آتی کوئی بات سننے والا نہیں۔ اسی طرح تحریک انصاف کے ایم این اے نواب شیروسیر نے اگلا الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہ لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ نواب شیروسیر نے حکومت کے خرید و فروخت کے الزام کو بھی مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کو جھپی ڈال کر پارلیمنٹ کے اندر جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button