روسی کمپنیوں کیساتھ ملک میں گیس لائن بچھانے کا معاہدہ طے پا گیا

کراچی(آئی ا ین پی ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی دارالحکومت کراچی سے شمالی علاقوں تک گیس پائپ لائین بچھانے کے لیے روسی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ تقریبا طے پا گیا ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ روسی حکام معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔اس منصوبے کی مالیت 2 ارب ڈالر ہے ۔

نارتھ ساوتھ پراجیکٹ کہلائے جانے والے اس منصوبے سے ایل این جی کراچی سے شمالی علاقوں تک پہنچائی جائے گی۔ شوکت ترین نے مزید کہا کہ امریکہ ایران جوہری معاہدہ ہونے کی صورت میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو بحال کیا جاسکتا ہے جس کے ذریعے پاکستان براہ راست پڑوسی ملک سے گیس درآمد کرسکتا ہے جو سستی بھی پڑے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button