موٹروے کیس، پولیس10فٹ کی دوری سے مرکزی ملزم عابد کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی

لاہور (نیوز ڈیسک)گجر پورہ موٹر وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد علی ملہی شیخوپورہ اور قصورکے بعد ننکانہ پولیس کو بھی چکمہ دے کر فرار ہوگیا اور پولیس 10 فٹ پر موجود عابد کو نہ پکڑ سکی۔تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم عابد علی ملہی جمعرات کو سہ پہر 4 بجے پرانا ننکانہ میں اپنی سالی کشور بی بی سے ملنے آیا تھا، ملزم عابد رائے بلار پارک میں سالی کشور سے بیوی بشریٰ کے متعلق پوچھ رہا تھا کہ اہل محلہ نے 15 پر کال کرکے پولیس کو ملزم کی موجودگی کی اطلاع دی لیکن حسب روایت پولیس25 منٹ تاخیر سے پہنچی۔عینی شاہدین کا کہناکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ

صاحب عبدالخالق صرف 3 پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پرپہنچاتو کالر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب کو بتایا کہ یہ عابد علی ہے۔کالر کی آواز سنتے ہی ملزم عابد علی پولیس کے ہاتھوں سے نکل گیا حالانکہ پولیس اور ملزم کا درمیانی فاصلہ صرف 10 فٹ کا تھا جب کہ تھانہ سٹی اور رائے بلار بھٹی پارک کا درمیانی راستہ صرف 5 منٹ کا ہے۔پولیس ملزم کو تو قابو نہ کرسکی لیکن عابد کی سالی کشور اور 2 سالوں کو پکڑ کر پوچھ گچھ کی گئی جب کہ عابد کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی بے سود رہا۔واضح رہے کہ لاہور موٹر وے زیادتی کیس میں پولیس کو اہم پیشرفت ہوئی ہے اور مرکزی ملزم عابد کی والدہ اور بیوی کے بعد بہنوئی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر گجر پورہ کے قریب خاتون کے ساتھ زیادتی کو 10 روز گزرنے کے باوجود ملزم تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے۔پنجاب پولیس کی جانب سے موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف شہروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس کی جانب سے ملزم کے مختلف تصویری خاکے بھی جاری کیے گئے ہیں اور ملزم عابد کی گرفتاری کا دائرہ دیگر صوبوں تک پھیلا دیا گیا ہے۔کیس میں مرکزی ملزم عابد کا سالہ عباس اور خاتون کے ساتھ زیادتی میں عابد کے ساتھ شریک ملزم شفقت کے علاوہ وقار الحسن، عابد کی والدہ اور بیوی بھی گرفتار ہیں۔اب پنجاب پولیس کو کیس میں ایک اور اہم پیشرفت ہوئی ہے اور عابد کے بہنوئی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button