شہباز شریف کی5 سالہ قومی حکومت بنانے کی تجویز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز کا کہنا ہے کہ ہمیں 5 سال کے لیے قومی حکومت بنانی چاہئیے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں صحافی حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی حکومت 5 سال سر جوڑ کر ملک کی خدمت کرے،قومی حکومت میں پی ٹی آئی شامل نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پی ٹی آئی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سوات میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لیے بڑا خوشی کا دن ہے، میں صبح اٹھ کر اللہ کا شکر ادا کیا،

میں اور میری ٹیم تین سال سے کوشش کررہے تھے کہ اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کیخلاف قرارداد منظور ہوجائے۔ نائن الیون کے بعد مغرب میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی لہر چلی، جس کی وجہ مغرب میں دہشتگردی اور اسلام کو اکٹھا کردیا گیا، جبکہ دہشتگردی کا کوئی دین نہیں، اسلام سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔وہ پیارے رسولﷺ کی شان میں گستاخی کرتے تھے۔ جس کی وجہ سے میں نے مسلم ممالک کو کہا کہ ہم مل کر ہر فورم پر اس کے خلاف بات کریں گے۔ اقوام متحدہ میں پہلی بار کسی پاکستانی لیڈر نے اسلامو فوبیا کے خلاف تقریر کی۔ پہلے نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کی جاتی تو یہاں احتجاج اور توڑ پھوڑ کی جاتی تھی، لیکن کوئی کوشش نہیں کرتا تھا۔ اسلامو فوبیا کا سب سے زیادہ نقصان مغربی ممالک میں رہنے کو ہوتا تھا۔وہاں داڑھی والوں کو گالی پڑتی تھی اور حجاب پر پابندی تھی۔ ہندوستان کی عدالت نے فیصلہ کیا کہ مسلمان لڑکیاں حجاب نہیں کرسکتی، یہی اسلامو فوبیا ہے۔ کیونکہ وہاں تنگ نظر حکومت آر ایس ایس کی حکومت ہے۔ مولانا فضل الرحمان تم سے سوال پوچھتا ہوں، 30سال سے آپ ہر حکومت میں رہے، دین کے نام پر سیاست کی، کبھی کسی مغربی رہنماء کے خلاف ایک لفظ بھی اسلامو فوبیا سے متعلق کہا ؟ مجھے یہودی لابی کا ایجنٹ کہا جاتا ہے، لیکن اس عمران نے وہ کام کیا جو آپ 30سال میں نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگو،ہاتھ اٹھا کر بتائیں کہ آپ تیار ہیں کہ ایک گیند سے تین وکٹیں گراؤں، کبھی گوگل کرکے دیکھیں، تین بار کا وزیراعظم اس کے بچے باہر ہیں، اربوں روپے کی باہر پراپرٹی ہے، لندن میں محلات ہیں، ایک روپے کی منی ٹریل نہیں بتا سکے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button