یہ امریکی غلام ہیں، ان کے سامنے ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں، کیونکہ وہ جب چاہیں پیسے ضبط کرلیں گے،وزیراعظم

سوات (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ہو یا کوئی بھی، عمران خان آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتا ہے، اگر میرا چوری کا پیسا باہر پڑا ہوتا تو میں بھی امریکی صدرکے سامنے پرچیاں لے کر بیٹھتا،پیسے کی پوجاریوں کی امریکی صدر کے سامنے کانپیں ٹانگ جاتی ہیں،ان کو خوف ہوتا ہے وہ جب چاہیں پیسے ضنب کرلیں گے۔انہوں نے سوات میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لیے بڑا خوشی کا دن ہے، میں صبح اٹھ کر اللہ کا شکر ادا کیا، میں اور میری ٹیم تین سال سے کوشش کررہے تھے کہ اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کیخلاف قرارداد منظور ہوجائے۔

نائن الیون کے بعد مغرب میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی لہر چلی، جس کی وجہ مغرب میں دہشتگردی اور اسلام کو اکٹھا کردیا گیا، جبکہ دہشتگردی کا کوئی دین نہیں، اسلام سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔وہ پیارے رسولﷺ کی شان میں گستاخی کرتے تھے۔ جس کی وجہ سے میں نے مسلم ممالک کو کہا کہ ہم مل کر ہر فورم پر اس کے خلاف بات کریں گے۔ اقوام متحدہ میں پہلی بار کسی پاکستانی لیڈر نے اسلامو فوبیا کے خلاف تقریر کی۔ پہلے نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کی جاتی تو یہاں احتجاج اور توڑ پھوڑ کی جاتی تھی، لیکن کوئی کوشش نہیں کرتا تھا۔ اسلامو فوبیا کا سب سے زیادہ نقصان مغربی ممالک میں رہنے کو ہوتا تھا۔وہاں داڑھی والوں کو گالی پڑتی تھی اور حجاب پر پابندی تھی۔ ہندوستان کی عدالت نے فیصلہ کیا کہ مسلمان لڑکیاں حجاب نہیں کرسکتی، یہی اسلامو فوبیا ہے۔ کیونکہ وہاں تنگ نظر حکومت آر ایس ایس کی حکومت ہے۔ مولانا فضل الرحمان تم سے سوال پوچھتا ہوں، 30سال سے آپ ہر حکومت میں رہے، دین کے نام پر سیاست کی، کبھی کسی مغربی رہنماء کے خلاف ایک لفظ بھی اسلامو فوبیا سے متعلق کہا ؟ مجھے یہودی لابی کا ایجنٹ کہا جاتا ہے، لیکن اس عمران نے وہ کام کیا جو آپ 30سال میں نہیں کرسکے۔میں ماضی کے حکمرانوں سے پوچھتا ہوں کہ کبھی اوآئی سی اور اقوام متحدہ کے سامنے اسلامو فوبیا کے خلاف بات کی؟ نوازشریف جب پرچیاں لے کر امریکی صدر کے سامنے بیٹھے تھے تو ایک پرچی اسلامو فوبیا اور کشمیر کیلئے بھی پکڑ لینی تھی، لیکن پیسے کی پوجا کرنے کی والوں کی امریکی صدر کے سامنے کانپیں ٹانگیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکی صدر ہو یا دنیا کا کوئی بھی صدر اس کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتا ہے، اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں ہے۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے ادوار میں 400ڈرون حملے ہوئے، سوات کے لوگوں نے قربانیا ں دیں، ملک کے دوسربراہان نے کبھی امریکا کو نہیں کہا کہ ہم تمہاری جنگ میں شرکت کررہے ہیں، سوات کے لوگ باشعور لوگ ہیں، اگر عمران خان کے چوری کے پیسے آف شور کمپنیوں میں پڑے ہوتے تو میں بھی ان کے صدر کے سامنے پرچیاں لے کر بیٹھا ہوتا۔ سوات کے لوگوں جب وہ چاہیں ان کے پیسے ضبط کرلیں جس طرح آج روس کے لوگوں کے

مغربی ممالک میں پڑے پیسے ضبط ہورہے ہیں۔اسی طرح ان کے چوری کے پیسے نے دنیا کے سامنے جھکا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سو گیدڑوں کی قوم جس کا سردار شیر ہو، وہ جیت جائے گی، جبکہ شیروں کی قوم جس کا سردار گیدڑ نوازشریف ہو وہ ہار جائے گی۔انہوں نے ملک کے مفادات کو اپنی ذات کیلئے قربان کیا۔ میں آج کہتا ہوں ان تین چوہوں کا شکار کرکے دکھاؤں گا، اسلام آباد میں سندھ ہاؤس ہے، جہاں لوگوں کی ضمیر خریدنے کیلئے نوٹوں کی بوریاں لے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔سندھ کی عوام کا پیسا بوریوں میں ہمارے ایم این ایز کو خریدنے کیلئے لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک ترقی کررہا ہے،

جب حکومت ملی تو دیوالیہ ہونے والا تھا، ہم نے ملک کو کورونا سے بچایا اور معیشت کو بھی بچایا۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگو،ہاتھ اٹھا کر بتائیں کہ آپ تیار ہیں کہ ایک گیند سے تین وکٹیں گراؤں، کبھی گوگل کرکے دیکھیں، تین بار کا وزیراعظم اس کے بچے باہر ہیں، اربوں روپے کی باہر پراپرٹی ہے، لندن میں محلات ہیں، ایک روپے کی منی ٹریل نہیں بتا سکے۔ ایک سوٹ پہن کر یہاں ہمیں شکل نظر آرہی ہے وہ سوٹ اس لیے پہنتا ہے کہ وہ انگریزوں کو بتاتا ہے میں بھی آپ کی طرح کا ہوں، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں تین سو ستر کروڑ، جب عدالت نے پوچھا پیسا کہاں سے آیا؟ کبھی کمر میں درد ہوجاتا ہے کبھی تاریخیں لیتے ہیں۔اس کو بھی ڈر ہے یہ بھی جیل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں کہ یہ جو ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے اس کی قانون اور جمہوریت میں اجازت ہے، کبھی برطانیہ میں ایسی حرکت سنی ہے؟ 27تاریخ کو عوام کے سمندر کو اسلام آباد میں آنے کی دعوت دی ہے کہ وہ آئیں اور دنیا کو بتائیں کہ ہم سچ کے ساتھ اور چوروں ، ڈاکوؤں، منافقوں اور امریکی غلاموں کے خلاف کھڑے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button