بطور پاکستانی میری ذمہ داری ہے، ٹیکس اداکرکے کوئی احسان نہیں کیا،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے رکن قومی اسمبلی ہیں۔ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ٹیکس دینا احسان نہیں،پاکستانی ہونے کے ناطے ذمہ داری ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے2018 میں ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے جمع کرائے گئے ٹیکس کی تفصیلات جاری کیں۔جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی 24 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس ادا کرکے سر فہرست رہے۔ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد

خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جتنی آمدنی ہوتی ہے اتنا ٹیکس دیا جاتا ہے۔1983ء سے ٹیکس ادا کر رہا ہوں۔ائیر بلیو پر کچھ رقم واجب الادا تھی،جو وہ کئی برسوں تک ادا نہیں کر سکے تھے۔انہوں نے وہ ادائیگی کی اور میں نے اس پر سار ا ٹیکس ادا کر دیا۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ٹیکس دینا کسی پر احسان نہیں ہے، پاکستان شہری ہونے ہونے کے ناطے میری ذمہ داری ہے کہ ٹیکس ادا کر دیا۔ٹیکس دینا کسی پر احسان نہیں ہے۔ پاکستان شہری ہونے کے ناطے میری ذمہ داری ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی کروں۔علاوہ ازیں ابق صدر آصف زرداری نے 28 لاکھ 91 ہزار455 روپے ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےایک لاکھ83ہزار900روپے اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازنے87 لاکھ 5 ہزار368 روپےٹیکس دیا ، چودھری سالک حسین نے 4 لاکھ 97 ہزار، مونس الہٰی نے 51 لاکھ 68 ہزار 918 اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے 20 لاکھ 71 ہزار 196 روپے کا ٹیکس دیا ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے2لاکھ16ہزار800روپے ٹیکس میں مد میں ادا کیے ۔ایف بی آر کے مطابق وزیردفاع پرویزخٹک نے 18لاکھ 26ہزار899 اور وزیرمنصوبہ بندی اسدعمرنے 53 لاکھ46ہزار342روپےٹیکس کی مد میں ادا کیے۔ وزیرریلوے شیخ رشید نے5لاکھ 79ہزار11روپے، وفاقی وزیرغلام سرور نے10لاکھ 46ہزار669 اور وفاقی وزیر مراد سعید نے 3لاکھ 74ہزار728روپےٹیکس دیا ، وفاقی وزیرعلی زیدی نے8لاکھ96ہزار191روپے، فوادچودھری نے16لاکھ98ہزار651روپے ، وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے 8 لاکھ 96 ہزار191 روپے ٹیکس دیا ، وزیراطلاعات شبلی فرازنے 3لاکھ 67ہزار460 روپے اور اعظم خان سواتی نے 5لاکھ 90ہزار916 روپےٹیکس ادا کیا ، وزیرصنعت حماد اظہر نے22 ہزار445روپےٹیکس دیا ، جبکہ سابق وزیرصحت عامرمحمودکیانی اور وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈانے 2018میں کوئی ٹیکس نہیں دیا

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button