پہلا روزہ 3 اپریل بروز اتوار کو ہونے کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد اب صرف چند دن کی دوری پر، محکمہ موسمیات نے یکم رمضان المبارک 3 اپریل کو ہونے کا امکان ظاہر کر دیاہے۔ رمضان المبارک 3 اپریل بروز اتوار کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے 29 شعبان بروز ہفتہ 2 اپریل کو چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کر دیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا چاند 29 شعبان کو نظر آنے کے واضح امکانات ہے،2 اپریل کو مطلع صاف اور کہیں کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔قبل ازیں اردو نیوز کی جانب سے شائع کردی رپورٹ کے مطابق سعودی ماہرفلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 2 اپریل کو بروز ہفتہ کوہوگا،

جبکہ عید الفطر 2 مئی 2022 کو متوقع ہے۔ سعودی ماہرین فلکیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فلکیاتی مطالعے کے مطابق رواں سال ماہ شعبان 29 دن جبکہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پرمشتمل ہوگا۔ شعبان کی 29 تاریخ یعنی یکم اپریل کی صبح 9 بج کر24 منٹ پرچاند کی ولادت ہوگی، جبکہ اسی شام کومکہ مکرمہ کے مغربی افق پرہلال کی ولادت ہوگی جو16 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔چاند کا دکھائی دینا موسم پرمشروط ہے، مطلع صاف ہونے کی صورت میں چاند نظر آنے کے امکانات ہوں گے۔ اسی طرح فلکیات کے مطالعے کے مطابق رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا، یوں شوال کا چاند یکم مئی کی شام کودکھائی دے گا اور عید الفطر2 مئی بروز پیر کو ہوگی۔ جبکہ عریبیہ ویدر کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں رمضان المبارک 1443 ہجری کے چاند کی پیدائش یکم اپریل کی صبح 3 بج کر 24 منٹ پر ہو گی، یوں اسی روز مغرب کے وقت چاند کی عمر 15 گھنٹے سے زائد ہو چکی ہو گی، اسی باعث یکم اپریل کو ماہ مبارک کا چاند باآسانی نظر آ جائے گا۔ان پیشن گوئیوں کی روشنی میں پاکستان میں بھی عید الفطر 2 مئی کو ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی اعلان 29 رمضان المبارک کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button