پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے پرویز الٰہی کےحق میں پوسٹر لگ گئے

لاہور ( نیوز ڈیسک ) پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کا معاملہ زیر بحث ہے،پنجاب میں پرویز الہیٰ کے حق میں پوسٹر بھی لگ گئے ہیں۔گذشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کے ایک بیان نے ہلچل مچا دی تھی۔ تحریک عدم اعتماد سے پہلے اسپیکر پنجاب اسمبلی و حکومتی اتحادی چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیراعظم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سو فیصد مشکل میں ہیں،سارے اتحادی اپوزیشن کی طرف ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے اپوزیشن میں ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور مولانا کے اتحاد کو پکا اور دیرپا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب مخالفین ایک شخص کیخلاف ایک ہوتے ہیں تو تلخیاں بھلادیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں وزارت اعلیٰ مل جائے تو ہم پی ٹی آئی کی کوتاہیاں دور کردیں گے۔اور اب مسلم لیگ (ق)کے مرکزی دفتر کے باہر کارکنوں نے چوہدری پرویز الٰہی کے لیے وزیراعلی کی فلیکسز لگا دیں۔مسلم لیگ (ق) کے سپورٹرز نے اہم شاہراہوں پر چوہدری پرویزالٰہی کے حق میں پینا فلیکس لگائے ہیں جن پر ’پنجاب کی مجبوری ہے،وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ ضروری ہے ‘کے الفاظ درج ہیں۔پینافلیکس مسلم لیگ (ق)لاہور یوتھ ونگ کے صدر شیخ فیصل کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنا تو تمام مسائل حل کر دوں گا ، اتحادیوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے ، بڑے سرپرائز آنے والے ہیں، آصف زرداری کا دعویٰ درست، اپوزیشن کے پاس 172 سے زیادہ ووٹ ہیں ۔وی انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو کچے اور پکے کا پتہ نہیں ، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی سے کہا پاکستان تحریک انصاف میں اپنی پارٹی میں ضم کر لو، یہ والی آفر بی اے پی پارٹی کو بھی کی گئی ، یہ ناسمجھی والی سوچ ہے، مہنگائی، ساڑھے تین سال کی پرفارمنس کی وجہ سے حالات ان کے خراب ہوئے، چھوٹے ہسپتالوں میں مک مکا ہو رہا ہے، صحت کارڈ کا آڈٹ تو کرائیں پہلے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں عقل و دانش کا 100 فیصد فقدان نظر آرہا ہے، حکومت کے علاوہ تمام جماعتوں نے ہمیں پیشکش کی، حکومت کے گھبراہٹ کے فیصلے سامنے آ رہے ہیں، بس ایک ہی شخص گھبرایا ہوا پھر رہا ہے،پہلے حکومت اور پھر اپوزیشن جلسوں کے اعلان منسوخ کرے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button