پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں ؟ حکومت نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا، وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ حکومت تیل کی قیمتیں برقرار رکھ کر30 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی، نوٹیفکیشن کا اطلاق 16 مارچ سے31 مارچ تک کیلئے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت اگلے پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں کرے گی۔ حکومت قیمتیں برقرار رکھ کر 30 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرےگی۔ پیٹرول کی قیمت 149 روپے86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

مٹی کے تیل کی فی لیٹرقیمت 125روپے 56 پیسے، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 144روپے 15 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ سے31 مارچ تک کیلئے ہوگا۔ واضح رہے 28 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن بتائے تیل کی قیمتوں کا کیا حل ہے؟ ان کے پاس حل ہے تو ہمیں بتا دیں، پاکستان میں آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پاکستان دنیا کے ممالک میں 125ویں نمبر پر ہے، ہندوستان میں 260، بنگلا دیش 185، ترکی میں 200 روپے لیٹر ہے، جبکہ پاکستان میں 160 روپے لیٹر ہے۔حکومت ہرماہ 70ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے، اگر سبسڈی نہ دیں تو پاکستان میں پیٹرول 220 روپے فی لیٹر ہوجائے۔ اوگرانے سمری میں سفارش میں 10روپے بڑھانے کی سفارش کی، حکومت بڑھانے کی بجائے 10روپے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر کم کررہی ہے، بجلی کی قیمت بھی 5 روپے فی یونٹ سستی کررہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button