چوہدری شجاعت کی جلسے منسوخ کرنے کی اپیل، حکومت کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کا چوہدری شجاعت حسین کے جلسے منسوخ کرنے کی اپیل پر ردِعمل آ گیا۔اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت صاحب رائے شخصیت ہیں، وزیر اعظم نے چوہدری صاحب کو ہمیشہ عزت دی ہے، تحریک انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے ہم شدت پسندی کی سیاست نہیں کرتے نہ ہی تصادم پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کی بنیاد جمہوریت ہے اور عوام کی رائے ہمارے لئے مقدم ہے، اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم نہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اگر اپوزیشن پر

امن جلسہ کرنا چاہتی ہے تو اس جلسے کو بھی خوش آمدید کرتے ہیں اور ہر طرح کی سہولت دیں گے، جمہوریت میں عوام کی رائے اصل فیصلہ ہے اور جلسے اس رائے کے اظہار کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔خیال رہے کہ چوہدری شجاعت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملکی حالات محاذآرائی کےمتحمل نہیں ہوسکتے ، حکومت اور اپوزیشن ملک کے اعلیٰ ترین مفاد میں جلسے منسوخی کا اعلان کریں کیوں کہ غربت اور مہنگائی سے متاثر عوام جلسوں کی سیاست سے پریشان ہیں ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حیرت ہے اپوزیشن کے مقابلے میں حکومت بھی جلسے کرنے لگ گئی جو اس کا کام نہیں ہے ، اس سیاسی افراتفری کا فائدہ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو ہو سکتا ہے ، اس لیے دونوں فریقین کارکنان کو اشتعال انگیز سیاست کا راستہ مت دکھائیں ، جمہوریت کی پاسداری کیلئے ہار اور جیت کو انا کا مسئلہ بنائے بغیر ووٹنگ میں حصہ لیں ۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق نے ہمیشہ ملکی مفاد کی سیاست کی ہے ، ہمیں چھوٹی پارٹی کہنے والے بھول گئے ہیں کہ ہم نے بڑے فیصلے کیے ہیں ، دوسروں کی مخالفت مول لینے کے باوجود ہم نے ہمیشہ تدبیر اور صلح جوئی کو ترجیح دی ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button