پاکستان کے اہم شہر میں دھماکے، پاک فوج کے اہلکار نشانہ بن گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بلوچستان کے علاقے سبی میں بم دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق سبی کی تحصیل سانگان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔شہید اور زخمی ہونے والے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے

کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) سبی منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والے تمام 6 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ 8 مارچ کو بھی سبی میں جیل روڈ پر بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button