رومان رئیس کی بیٹی کی صحت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹر رومان رئیس نے اپنی بیٹی روہا کی طبیعت کے بارے میں بتادیا، ان کی 2 سالہ بیٹی گزشتہ روز چھت سے گرنے سے زخمی ہوگئی تھی۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں رومان رئیس نے کہا کہ ’الحمداللّٰہ میری بیٹی روہا اب بہتری کی طرف آرہی ہے، آپ سب کی دعاؤں سے انشااللّٰہ جلد مکمل صحت یاب ہوجائے گی۔ رومان رئیس نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کے لیے بہت سارے لوگوں کو دعائیں کرتے دیکھا، میسجز اور کمنٹس بھی دیکھے ہیں۔فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ میں آپ لوگوں کا شکر یہ کس طرح ادا کروں میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی اور فیملی کی طرف سے آپ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔
اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی رومان رئیس کی بیٹی کی طبیعت بہتر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ’ ماشااللّٰہ، اللّٰہ کا شکر ہے، اس بچی کے لیے ہماری دعائیں ہیں۔‘واضح رہے کہ گذشتہ روز رومان رئیس کی دو سالہ بیٹی کراچی میں پہلی منزل سے گر کر زخمی ہوگئی تھی۔ رومان رئیس نے مداحوں سے بیٹی کی صحت سے متعلق دعا کرنے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button