قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں فواد چوہدری اور جاوید لطیف کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید لطیف کے درمیان دلچسپ جملوں کے تبادلے پر قہقے لگ گئے ۔مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جاوید لطیف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس ہوا ، جب فواد چوہدری اس اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو وہاں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی کیوں کہ وفاقی وزیر اطلاعات نے اجلاس میں آتے ہی ن لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ یہاں میٹنگ کر رہے ہیں ‘

جائیں اور تحریک عدم اعتماد کے لیے ممبر اکھٹے کریں ۔اس کے جواب میں جاوید لطیف نے کہا کہ ہم نے مطلوبہ بندے اکھٹے کر لیے ہیں ، آپ جائیں آپ نے 10 لاکھ بندا اکھٹا کرنا ہے ، مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کی اس بات پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں قہقہے لگ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد فواد چوہدری جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی سے مخاطب ہوئے اور دریافت کیا کہ چترالی صاحب آپ تو قائم ہیں ناں؟ اس پر اکبر چترالی نے جب کہا کہ میں چترالی ہوں تو ان کی اس بات سے بھی اجلاس کے شرکاء قہقہہ لگائے بغیر نہ رہ سکے ۔قبل ازیں حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی صورت میں اپوزیشن کے لیے مثبت پیغام دے دیا ، ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد سے حکومت اور اپوزیشن میں تلخیاں پیدا ہو گئی ہیں، زبان میں بھی تلخیاں پیدا ہو چکی ہیں ، ایسا نہ ہو کہ ووٹنگ کے دن تلخیاں اتنی بڑھ چکی ہوں جس کا نقصان پاکستان کو ہو ، اس لیے اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے، دیکھتے ہیں انہیں بدلے میں کیا دیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button